ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اجلاس

جمعرات 29 جولائی 2021 19:31

ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اجلاس FPCCI کے صدر میاں نصر حیات مگو اور کمیٹی کے سربراہ مسعود احمد کی زیرِ صدرات منعقد ہوا۔ جس میں میڈیکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انڈسٹری کے انتہائی اہم معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے Covid-19 کی تشخیص اور علاج میں استعمال ہونے والے میڈیکل آلات کو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے SRO کے فوری اجراء پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ آٹو ڈسپوزایبل سرنج کی برآمد کو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ کا SRO بھی فوری جاری کیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انڈسٹری کے ریگولیشن رولز کو ترمیم کے ذریعے آسان اور قابلِ عمل بنایا جائے۔ کمیٹی کے ارکان نے میڈیکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انڈسٹری کے مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ یہ انسانی مسئلہ ہے جس کے حل میں تاخری سے ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں