ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

اتوار 28 نومبر 2021 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 174روپے سے بڑھ کر175روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر176روپے سے بڑھ کر178روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.70روپے سے بڑھ کر175.40روپے اور قیمت فروخت 174.85روپے سے بڑھ کر 175.60روپے ہو گئی اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر177.50روپے اورقیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر178روپے پر ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی جبکہ 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234روپے سے کم ہو کر232.50روپے اور قیمت فروخت 237روپے سے کم ہو کر236روپے پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں30پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم یوروکی قدر میں استحکام رہا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں