سری لنکا کا ایک اعلیٰ سطح تجارتی وفد کل کراچی چیمبر کا دورہ کرے گا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) سری لنکا کا ایک اعلیٰ سطح تجارتی وفد جمعرات کے روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن وزیر تجارت بندولا گوناوردھنا کی سربراہی میں تجارتی وفد کراچی چیمبر کے صدر اوراراکین مجلس عاملہ کے ساتھ ملاقات میںدونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور نئے مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا،ملاقات میںباہمی تجارتی وفود کے تبادلوں او ر سنگل کنٹری نمائش کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں