عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1845ڈالر ہو گیا،مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ500روپے مہنگا

بدھ 26 جنوری 2022 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1845ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ27ہزار150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سی1لاکھ9ہزار11روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں