پیراگون کنسٹرکٹرز پاکستان نے SAP کا ڈیجیٹل پارٹنر کے طور پر انتخاب کر لیا

بدھ 26 جنوری 2022 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان کے سب سے بڑے تعمیراتی گروپوں میں سے ایک پیراگون کنسٹرکٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ڈیجیٹل سولیوشنز فراہم کرنے والے دنیا کے معروف ادارے SAP کو مکمل ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کے لیے اپنا اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنر منتخب کر لیا ہے۔پیراگون کنسٹرکٹرز پیراگون گروپ آف کمپنیز کی فلیگ شپ کمپنی ہے اور پاکستان کے چند تاریخی منصوبے انہوں نے ہی پایہ تکمیل تک پہنچائے جس میں لکی ون مال، ڈولمین مال، حبیب یونیورسٹی، ایم اے آر، یو بی ایل ٹاور، ٹیلی نار، اوشین مال، لکی سیمنٹ پلانٹ شامل ہیں۔

صنعت میں اپنی 30 سالہ خدمات کی بدولت کمپنی ایک اعلیٰ تعمیراتی برانڈ کے طور پر ابھری ہے جو اپنی بے مثال مہارت، سروسز کی جامع رینج اور حفاظت اور پائیداری کے لیے صنعت کے اعلیٰ ترین معیارات کی تعمیل کے لیے ملک بھر میں قابل اعتماد تصور کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے صارفین کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے اور مؤثر طریقے سے سروسز کی فراہمی کے لیے پیراگون کنسٹرکٹرز اب SAP /4 HANA انٹرپرائز مینجمنٹ، کور HCM اور پے رول سولیوشنز کی مدد سے اپنے آپریشنز کو تبدیل اور ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مؤثر اور کثیر الشعبہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم میں سے ایک ہونے کے ناطے S/4 HANA کمپنی کو آسانی سے تمام آپریشنز اور اسٹریٹجک لین دین کا انتظام کرنے، منصوبوں اور نظام الاوقات کو تیز تر بنانے اور منظم کرنے، مالیاتی انتظام کو آسان بنانے اور آسانی سے ڈیٹا کا تجزیہ اور تخلیق کرنے کے قابل بنائے گا۔ رپورٹس بنیادی ہیومن ریسورس اور پے رول سولیوشنز کمپنی کو عالمی فوائد اور پے رول کو منظم کرنے، ملازمین کی سیلف سروس کو بہتر بنانے، ہیومن ریسورس کے عمل کو خودکار بنانے اور تعمیل کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔

اس کے علاوہ تمام روزمرہ کے عمل اور انٹرپرائز کے دیگر افعال کو SAP کے حل کے ذریعے آسانی سے منظم کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بہتر خدمات بھی حاصل ہوتی ہیں۔پیراگون کنسٹرکٹرز پاکستان نے ڈیجیٹل سولیوشنز کے کامیاب نفاذ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت بن گئی ہے، ناصرف اس لیے کہ یہ نئے اور بہتر کاروباری حل اور آمدن کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ کاروبار کو قابل بناتا ہے کہ اپنے صارفین کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھتے ہوئے انہیں سروسز فراہم کر سکے۔

تعمیراتی شعبے کے بڑے اسٹیک ہولڈرز میں سے ایک کے طور پر ہم جس طرح سے اپنے کاروبار کو چلاتے ہیں اور اپنے کلائنٹس اور سروسز کا انتظام کرتے ہیں وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم SAP کے ڈیجیٹل سولیوشنز کے امید افزا اور بدلتے ہوئے نتائج کے منتظر ہیں۔SAP پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے بھی پاکستان کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کو خدمات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ SAP کاروباری اداروں کو ان کی صلاحیتیں بہتر بنانے اور کام کو آسان بنانے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جیسا کہ مختلف صنعتوں میں متعدد تنظیمیں ڈیجیٹل منتقلی پر آ رہی ہیں تو SAP اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے سولیوشنز صارفین کے کاروبار کی کارکردگی، لچک اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں۔ ہمیں امید ہے کہ اس شراکت داری کے مثبت نتائج ہمارے کلائنٹ کی کامیابی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔‘‘

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں