پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںاتارچڑھائو کے بعد معمولی مندی،سرمایہ کے مجموعی حجم میں21ارب روپے سے زائد کی کمی

منگل 16 اگست 2022 22:54

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںاتارچڑھائو کے بعد معمولی مندی،سرمایہ کے مجموعی حجم میں21ارب روپے سے زائد کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو معمولی مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 185پوائنٹس گرگیا،مارکیٹ میںمندی کے باعث سرمایہ میں21ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ کاروباری حجم میں2کروڑ سے زائد حصص کی کمی واقع ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کی شاندار تیز ی کے بعد منگل کے روز سرمایہ کاروںکی جانب سے معمولی پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی ،جس کے نتیجہ میںکے ایس ای100انڈیکس185پوائنٹس کمی کے بعد 43621پوائنٹس سے گر کر43436پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس36پوائنٹس کمی سی16431جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس84پوائنٹس کمی سے 29860پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئے،اسٹاک مارکیٹ میںمندی کے باعث سرمایہ کے مجموعی حجم میں21ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور سرمایہ کا مجموعی حجم72کھرب75ارب روپے سے گھٹ کر 72کھرب54ارب روپے کی سطح پر آگیا،جبکہ کاروباری حجم 54کروڑ حصص کی سطح سے گھٹ کر 51کروڑ80لاکھ حصص کی سطح پر آن پہنچا،گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 360کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 134کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ ،208کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 18کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے فلائنگ سیمنٹ، کے الیکٹرک ،پاک ریفائنری ،سینر جیکو پاک،حیسکول،فوجی فوڈز،اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے سودے نمایاں رہے،بلیسڈ ٹیکسٹائل اور صنوفی ایوانٹس کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو کہ بالترتیب 35.66اور89روپے رہا جبکہ سب سے زیادہ کمی پاک سروسز اور پریمئم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں دیکھنے میں آئی جو کہ بالترتیب 108اور44.91روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں