علما یونیورسٹی نے عالمی پائیدار اہداف کے مد نظر اپنے ویبینار میں عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے آواز اٹھائی

جمعرات 29 جولائی 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) علما یونیورسٹی نے عدم مساوات کو کم کرنے کے موضوع پر بات کرنے کے لئے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے ویبینار کا انعقاد کیا جو کہ اقوام متحدہ کے عالمی پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 10 ہے۔ اس انتہائی حساس مسئلے پر ایک مثر ورچوئل سیشن کا اہتمام کرنے کے لئے علما یونیورسٹی کا یہ ایک جرات مندانہ اقدام تھا۔

اس قابل ذکر ویبنار کی قیادت اوگنیویر نیکورو - DNL پارٹنرز کے ایسوسی ایٹ ، بانی لائف بیونڈ ڈس ایبلٹی ، اربیٹریٹر ، ایڈوکیٹ BL ICP, ACIARB ، AICMC ، LLB، BL نے کی۔ عدم مساوات میں کمی لانے کے ایک مضبوط وکیل ہونے کے ناطے ، اوگنیویر اپنے ایک بازو کی کمی کے ساتھ اس مقصد کی ایک طاقتور وکیل ہیں۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں سب کو مساوی سمجھا جانا اور سب کو مساوی قابل سمجھنا انتہائی ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے ، دنیا میں مختلف رویے اور تعصبات سب کو ایک جیسا سمجھنے میں رکاوٹ ہیں اور معاشرہ اس کا آئینہ دار ہے۔

(جاری ہے)

آس متاثر کن ویبنار میں ، اوگنیویرر نے اس حقیقت کے بارے میں بات کی کہ عدم مساوات میں کمی لانے کے لیے امتیازی امور اور متعصبانہ نظریات کو میز پر لایا جانا چاہئے تاکہ ان پر کھل کے بات ہو تاکہ انہیں مکمل طور پر حل کیا جاسکے۔ کیونکہ کسی بھی فرد کو اس کی ذہنی یا جسمانی معذوری کی وجہ سے موقع دیے بغیر کم قابل نہیں سمجھنا چاہیے۔ اسپیکر کے مطابق ، 'معذوری سے قطع نظر تمام افراد کو سازگار حالات فراہم کرکے ہی عدم مساوات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

' اور سوسائٹی میں ترقی لانے کے لیے ہمیشہ کھڑکی کا ایک دروازہ کھلا ہوتا ہے جہاں ہر ایک کے لیے کئی سازگار مواقع موجود ہوتے ہیں۔ علما یونیورسٹی نے اس روشن خیال خاتون کے ساتھ یہ حیرت انگیز سیشن کر کے عدم مساوات کے مسئلوں کو اجاگر کیا اور SDG#10 کے لیے اپنی بے لوث خدمات کا مظاہرہ کیا۔ علما یونیورسٹی نے مساوی مواقع دینے اور ہر فرد کو ایک سازگار ماحول میں اپنی بہترین قابلیت دکھانے کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہوئے اس ویبینار کا اہتمام کیا کیوں کہ عدم مساوات کو ختم کرنے کا یہی واحد راستہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں