داخلوں کے لئے نئی شرائط سے طلبہ و طالبات اور والدین پر مالی بوجھ بڑھے گا،پاسبان
ہفتہ 27 نومبر 2021 16:37
(جاری ہے)
ڈومیسائل کا اجرا ء ایسٹ انڈیا کمپنی دور کی یادگار اور جاگیردارانہ انداز فکر کی تکمیل ہے۔
طالب علم کا ڈومیسائل اور پی آر سی بنانے کے لئے والدین کا ڈومیسائل اور پی آر سی ہونا ضروری ہے۔ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کے لئے کم از کم ایک دو ہفتے درکار ہوتے ہیں جب کہ طلبہ و طالبات پہلے ہی تعلیمی سال تاخیر سے شروع کررہے ہیں۔کراچی کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ کوڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں عملہ اُن کے اور والدین کے ساتھ تعاون نہیں کررہا جبکہ ایجنٹوں نے فی فائل کی قیمت چار سو سے پندرہ سو اور دوہزار کردی ہے۔ پاسبان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متنازع داخلہ پالیسی ختم کر کے والدین اور طلباء کو دوہری اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ اگر ڈومیسائل لازمی ہے تو عوام کے لئے اس کا حصول آسان بنایا جائے۔ پاسبان پبلک سیکریٹریٹ میں آئے ہوئے طلباء اور والدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ اور ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے میٹرک میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے اس قدر سخت داخلہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے والدین اور طلباء اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔ داخلہ پالیسی کے مطابق سندھ بھر کے کالجز میں داخلہ لینے کے لئی12شرائط جاری کی گئی ہیں جن میں سے بعض شرائط نے طلبہ و طالبات کے علاوہ والدین کو بھی چکرا دیا ہے۔ 12شرائط میں طالب علم سے پانچویں جماعت کا سرٹیفکیٹ، آٹھویں جماعت کا سرٹیفکیٹ، دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ، دسویں کلاس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ، دسویں پاس اور مارک شیٹ، ڈومیسائل،پی آر سی (مستقل رہائشی سند) کے علاوہ فارم سی کی بھی شرط عائد کی گئی ہے۔ نادرا سے منظور شدہ ویکسین سر ٹیفکیٹ، والد کا شناختی کارڈ، طالب علم کا ب فارم یا شناختی کارڈ، نویں کلاس کی امتحانی سلپ اور ہر طالب علم کی اپنی ای میل ہونا بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔کراچی میں پی آر سی اور ڈومیسائل 2ہزار سے 2600روپے بنتے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر ڈومیسا ئل او ر پی آر سی بنوانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کے ڈومیسائل برانچز کے باہرایجنٹ مافیا کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔نادرا کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے بعد ڈومیسا ئل کی کیا ضرورت رہ جاتی ہی ڈومیسائل ماسوائے ڈپٹی کمشنرز آفس میں کام کے اضافے اور رشوت ستانی کے لئے علاوہ کسی دوسرے مقصد میں کام نہیں آتا۔ ڈی سی آفس میں ڈومی سائل بنانے کے نہ صرف بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے بلکہ اس سلسلے میں متعلقہ آفس رشوت خوری کا بازار گرم رہتاہے۔جب ڈومی سائل کی اتنی قدر و قیمت ہے تو پھر شناختی کارڈ اور ب فارم بنانے کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے۔ عوام سے ایک ہی کام کے اربوں روپے کس مد میں لئے جا رہے ہیں دریں اثناء مقرر کردہ بینکوں میں بیک وقت 600,700 افراد قطاروں میں لگے اپنی باریوں کا انتظار کر تے ہیں۔ خواتین اور حضرات کے لئے ایک ہی کائونٹر مختص کیا گیا ہے اور یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ پاسبان طلباء اور والدین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہہوئے وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں فوری نوٹس لیا جائے، خواتین و حضرات کے لئے الگ الگ کائونٹرز بنائے جائیں۔ داخلہ کے لئے خوامخواہ کی شرائط ختم کر کے بچوں اور شہریوں کا قیمتی وقت برباد ہونے سے بچایا جائے۔ اہم سرکاری دستاویزات اور نادرا کے کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار
پیپلز پارٹی کے تحت چلنے والی بلدیہ عظمی سندھ حکومت کی مدد سے تمام ٹاؤنز میں کام جاری
دنیا اکنامک گلوبلائزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی قونصل جنرل
سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
میٹرک امتحانات کے پیپر آؤٹ ہونا تعلیم کا جنازہ نکالنے کے مترداف ہے،پاسبان
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
-
نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ