متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اختلافات کا شکار ہونے لگی،
چند ماہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر اہم رہنمائوں کے تحفظات سیاسی دفاتر نہ کھلنے کے باعث ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر قائم نہیں ہو سکا،بعض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی سے رابطے کر لئے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:32
(جاری ہے)
چند ماہ قبل شامل ہونے والے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کا عہدہ دینے پر رہنما ناراض ہو گئے۔
مسلم لیگ نون کو سینیٹ میں ووٹ دینے اور پی ٹی آئی سے رابطوں پر بھی بعض رہنماں کے تحفظات ہیں۔ منحرف رکن ارم عظیم فاروقی کی واپسی پر شعبہ خواتین نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی تھی۔ خواتین رہنمائوں کی دھمکی پر فاروق ستار کو پسپا ہونا پڑا اور ارم عظیم فاروقی کی متحدہ میں واپسی روک دی گئی۔ایم کیو ایم کے دو انتہائی اہم رہنما کہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ میں مشاورت کا عمل ختم ہو گیا ہے، فیصلے نظریاتی نہیں مالی طور پر مضبوط لوگوں کے مشورے سے ہو رہے ہیں، اس صورتحال میں بعض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پی ایس پی سے رابطے کئے ہیں۔دوسری طرف پی ایس پی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ چھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رابطے میں ہیں، 25 دسمبر سے قبل اور پتنگیں کٹ سکتی ہیں۔ دوسری جانب سیاسی دفاتر نہ کھلنے کے باعث ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر قائم نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے سیاسی سر گرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم نے نئے دفاتر کھولنے کے لئے کرائے کی عمارتوں کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے بعد دفاتر کھولنے کے لئے حکومت کو ایک بار پھر درخواست کی جائے گی۔ایم کیو ایم نے نئے دفاتر کھولنے کے لئے کرائے کی عمارتوں کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے بعد دفاتر کھولنے کے لئے حکومت کو ایک بار پھر درخواست کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد دفاتر کھول لئے جائیں اور پھر تنظیمی ڈھانچہ مکمل کر کے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار