پیپلزپارٹی نے فاروق ستارسے ملاقات پرڈاکٹرعاصم سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا

ڈاکٹرعاصم نے پارٹی قیادت کواعتماد میں لیے بغیرفاروق ستارسے ملاقات کی ،پارٹی کووضاحت پیش کرنے کی بجائے میڈیا پرخبربھی چلوا دی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 نومبر 2017 16:45

پیپلزپارٹی نے فاروق ستارسے ملاقات پرڈاکٹرعاصم سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے فاروق ستارسے ملاقات پرڈاکٹرعاصم سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا، ڈاکٹرعاصم نے پارٹی قیادت کواعتماد میں لیے بغیرفاروق ستارسے ملاقات کی ،پارٹی کووضاحت پیش کرنے کی بجائے میڈیاپرخبربھی چلوادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدرمملکت آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورنے ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستارسے ملاقات کانوٹس لے لیاہے۔

پیپلزپارٹی کراچی کے صدرڈاکٹرعاصم نے چند روزقبل کراچی میں ایم کیوایم کے کنوینئرڈاکٹرفاروق ستارسے نجی حیثیت میں ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈاکٹرعاصم نے فاروق ستارکو آصف زرداری کاخصوصی پیغام بھی پہنچایاجبکہ سندھ میں تمام مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پارٹی قیادت نے ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستارسے ملاقات کانوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے جبکہ ان کوپارٹی عہدے سے بھی ہٹادیاگیاہے۔

کیونکہ ڈاکٹرعاصم نے پارٹی قیاست کواعتماد میں لیے بغیرفاروق ستارسے ملاقات کی ،اسی طرح ملاقات پروضاحت پیش کرنے کی بجائے میڈیاپرخبرچلوادی۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹرعاصم نے صحت خوابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیانہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناہے کہ ڈاکٹرعاصم نے ذاتی مصروفیات کی بناء پرعہدے سے استعفیٰ دیا۔جبکہ ڈاکٹرعاصم نے بتایاکہ انہوں نے ابھی تک نہ استعفیٰ دیااور نہ ہی پارٹی نے ان سے استعفیٰ لیاہے۔واضح رہے گزشتہ روزپیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھا کہ ڈاکٹرعاصم کی پارٹی کیلئے گرانقدرخدمات ہیں ۔تاہم ابھی وہ بیرون ملک جارہے ہیں ۔جب وہ وطن واپس آئیں گے توانہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دی سونپی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں