کراچی ،گلستان جوہر میں مدرسے کے استاد نے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا

ملزم سلیم کا طبی معائنہ کرایا جائے گااورڈی این اے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں،پولیس

پیر جنوری 22:19

کراچی ،گلستان جوہر میں مدرسے کے استاد نے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) گلستان جوہر میں مدرسے کے استاد نے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا۔جبکہ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ بھی مثبت قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 میں گزشتہ روز قاری محمد سلیم کی جانب سے مدرسے کے طالب علم محبوب کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بچے کے والدین کی درخواست پر پولیس نے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم استاد سلیم نے بدفعلی کا اعتراف کرلیا۔ملزم سلیم کا طبی معائنہ کرایا جائے گااورڈی این اے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں۔متاثرہ بچے کا طبی معائنہ مثبت آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت سے ملزم کا ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔جبکہ ملزم سلیم سات سال سے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments