پی ایس پی کراچی کی وفاقی رہائشی کالونیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد نظر ثانی کی اپیل عدالت عظمی میں دائر کرے گی، مصطفی کمال
ریاست کا کام چھت فراہم کرنا ہے چھیننا نہیں ہی]انتظامیہ افہام تفہیم سے کام لی]مکانا ت خالی کرانے میں جلد بازی نہ کرے ہم کراچی کے وارث ہیں ،کراچی والوں کا کام ووٹ دینا ہے سب پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہو جائیں،اختیار لینا اب ہمارا کام ہے، پریس کانفرنس
منگل 17 جولائی 2018 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری گھرخالی کرائے جا رہے ہیں یہ احکامات یک طرفہ موقف سن کر جاری کئے گئے ہیں جبکہ مارٹن کوارٹر کے مکینوں کو وفاقی وذیر کی جانب سے 2006 میں مالکانہ حقوق دیئے جائیں چکے ہیں انہوں نے کہا ریاست کی زمہ داری ہیکہ جن کے پاس چھت نہیں انہیں چھت مہیا کرے یہ ریاست کا کیسا قدم ہے کہ جن کے پاس چھت ہے ان کی چھت چھینی جا رہی ہے پاک سر زمین پارٹی اس مسئلے میں قانونی طریقے کار اختیار کرے گی ڈاکٹر صغیر احمد ہماری پارٹی کے کرتا دھرتا ہیں وہ اس مسئلے کو خود دیکھ رہے ہیں۔
بڑے بڑے سیاسی لینڈ مافیا کے لوگوں سے زمینیں خالی کرانے کے بجائے انہیں سلوٹ کیا جاتا ہیجبکہ غریب عوام کی چھتیں چھینی جا رہی ہیں۔انتظامیہ افہام و تفہیم سے کام لے جلد بازی نہ کریکراچی مفتوحہ علاقہ نہیں ہے ہم کراچی کے وارث ہیں ان گھروں میں پاکستان بنانے والوں کی اولادیں رہتی ہیں اپنے آباو اجداد کی قبریں چھوڑ کر یہ لوگ پاکستان کے لیے آئے تھیجس کے عوض انہیں یہ دو کمروں کا گھر دیا گیا تھا جہاں ان کی تین نسلیں جوان ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں انہوں کہا کہ کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم کر دیئے گئیجن لوگوں کے پاس 51 منتخب نمائندے اور یہاں کا مینڈیٹ تھا وہ کیوں خاموش رہے سپریم کورٹ میں ہم نے کراچی کا مقدمہ پیش کیاانتخابات کے بعد سپریم کورٹ میں اوپن کیس ہیرنگ ہوگی ہمارے پاس بہت ثبوت ہیں جو مسترد نہیں کیئے جا سکتیمیں گورنمنٹ ملازمین سے کہتا ہوں کہ انکے بچے اسی شہر میں رہتے ہیں۔اپنے بچوں کے ساتھ کسی کے کہنے پر زیادتی نہ کریں ورنہ آنے والی نسلیں اپنے حقوق سلب کرنے کے لیے انہیں معاف نہیں کریں گی۔لوگوں کو سوچنا ہوگا وہ کراچی اچھا تھا جہاں لوگ لاپتہ، اسیر اور شہید ہو رہے تھے یاا ٓج کا پر امن کراچی چاہیے۔اب شہداقبرستان میں لاشیں نہیں جا رہیں۔سب پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے جمع ہو جائیں کراچی والوں کا کام ووٹ دینا ہے اور اختیار لینا ہمارا کام ہے۔اگر اختیار نہیں ہے تو سیٹیں چھوڑ کیوں نہیں دیتے ہم ہر گز یہ نہیں کہیں گے کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے زمہ داران اور کارکنان کل کی انتہائی کامیاب ریلی کے انعقاد اور پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈالفن کی حمایت پر اہلیانِ کراچی کے انتہائی شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی بروز بدھ سے اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں انشاء اللہ پی ایس پی کراچی سمیت حیدرآباد اور اندرون سندہ سے بھی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت