شہری پر تشدد کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے گھر جا کر معافی مانگ لی
ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ، متاثرہ شہری نے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی
سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 13:02
متاثرہ شہری سول ایوی ایشن میں اعلیٰ عہدےپرفائزہے۔ڈاکٹر عمران علی شاہ کے گھر آ کر معذرت کرنے پر متاثرہ شخص نے کہا کہ میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
(جاری ہے)
انہوں نےبتایا کہ میری بیٹی اسپتال میں داخل ہے۔ میں اسےدیکھنے جارہاتھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تومعافی چاہتا ہوں۔انہوں نےمزید کہا کہ میں کبھی بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا۔
ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے ووٹرز، سپورٹرز اور شہریوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک شہری پر تشدد کررہے تھے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پارٹی سے مطالبہ کیا کہ شہری سے اس رویے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران شاہ کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر شوکازنوٹس دیا ہے۔ ڈاکٹر عمران شاہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنا موقف بھی پیش کیا اور دل آزاری پرعوام سے معذرت کی ، تاہم اب انہوں نے متاثرہ شہری کے گھر جا کر اہل خانہ کے سامنے اس سے معافی طلب کی ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار