سندھ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا ، مزارقائد پر حاضری دی ٍ

اتوار 19 اگست 2018 22:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سندھ کی نئی کابینہ نے اتوار کو گورنرہاوس میں منعقدہ حلف براداری کی تقریب میں حلف اٹھالیا ہے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قائم مقام گورنرآغاسراج درانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

نئی کابینہ میں عذرا فضل پیچوہو،سعید غنی،شہلا رضا،اسماعیل راہو،ہاری رام،شبیر بجرانی،سید سردار شاہ،اور محبوب محدوم شامل ہیں جبکہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر وزیر اعلی سندھ کے مشیر ہوں گے ۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں