کراچی میں سپر ہائی پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ویران ہوگئی

عید کی خریداری کے آخری روز منگل کو مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے جانور کم پڑ گئے ،بیوپاریوں نے گائے ،بیل اور بکرے کی قیمتیں دگنی کردیں

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) کراچی میں سپر ہائی پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ویران ہوگئی۔ جانوروں کی فروخت کے بعد بیوپاریوں کی اکثریت اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوگئی ۔عید کی خریداری کے آخری روز منگل کو مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے جانور کم پڑ گئے ،بیوپاریوں نے گائے ،بیل اور بکرے کی قیمتیں دگنی کردیں جس کی وجہ سے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامانا کرنا پڑااور بھاو تا کے بعد مجبورا مہنگے سودے کرنے پڑے ، لوڈر گاڑیوں نے فی جانور کا 1500سی2ہزار کرایہ وصول کیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لگنے والی منڈیاں اور فٹ پاتھ اور سڑک کنارے کھڑے بیو پاریوں نے بھی جانوروں کی قیمتیں دگنی کردی۔

(جاری ہے)

عید قربان پر جانوروں کی خریداری کے آخری روز گائے ، بچھڑے اور بیل کی قیمتیں کم از کم ایک سے سوا لاکھ روپے تک پہنچ گئی، متوسط طبقے کے خریدار مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے بھا تا کرتے رہ گئے اور مجبورا مہنگے داموں جانور وں کی خریداری کی گئی ،منگل کی شام مویشی منڈیوں میں سناٹا سے چھا گیا اور ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے بیوپاری ٹرکوں اور گاڑیوں میں اپنے اپنے آبائی شہروں اور علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں تاہم سپر ہائی وے کی منڈی عید کے تیسرا روز گزرنے کے بعد باقائدہ طور پر ختم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں