سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص منصوبہ بندی ،غلط حکمت عملی کے باعث آلائشیں اٹھانے کا بروقت انتظام نہیں ہوسکا

عوامی نمائندوں کو ناکامی سے بچانے کے لیے بلدیاتی ملازمین صفائی ستھرائی میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے ، سید ذوالفقار شاہ

منگل 21 اگست 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ ناتجربے کار ٹیم نان ٹیکنیکل آفیسرز کی موجودگی میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص منصوبہ بندی ،غلط حکمت عملی کے باعث اس عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے کا بروقت انتظام نہیں ہوسکتا ۔

جس سے خدشہ ہے کہ شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن عوامی نمائندوں بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض ،بلدیہ شرقی کے چیئرمین عبدالمعید انور ،بلدیہ غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان اور دیگر کو ناکامی سے بچانے کے لیے اور قومی جذبے کے تحت بلدیاتی ملازمین صفائی ستھرائی میں اپنا فعال کردار ادا کرینگے حالانکہ بلدیہ شرقی کے جمشید زون کے ملازمین کو شام گئے تک بینک میں رہنے کے باوجود انہیں نہ تو ایڈوانس تنخواہ ادا کی گئی ہے اور نہ ہی تین ماہ کا 25فیصد اضافی الائونس ادا کیا گیا ہے اسکے باوجود عیدالاضحٰی کے آپریشن کو کامیاب بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الائنس کے رہنمائوں ملک نواز ،ملک وارث گلناز ،پرویز حبیب ،جان محمد بلوچ ،گل اسلام ،ملک اعجاز ،راجہ عاصم شہزاد ،شفیق احمد ،منظور تنولی ،محمد ایوب ،عبدالشکور تنولی ،محمد علی انگاریہ ،قاسم سومرا ،جہانگیر شاہ ،راجہ سعید ،فاضل مسیح ،بشیر مسیح اور دیگر عیدالاضحی کے تینوں روز شہر بھر کے پوانٹس کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں اور روزانہ کی رپورٹ الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ کو دیں گے اور سیدذوالفقارشاہ چھ اضلاء کا دورہ کرکے ڈمپنگ پوانٹس کا دورہ کرینگے اور شکایات کا جائزہ لیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں