امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا، مصطفی کمال

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:45

امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا، مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے شہدائے کربلا کی قربانی حق و باطل کی لڑائی میں حق کی فتح کی یاد دلاتی ہے اورکربلا میں حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو تاقیامت سرخرو کر دیا۔

(جاری ہے)

یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین نے ظلم و جبر کی اطاعت کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیااور واقعہ کربلا یہ سبق دیتا ہے کہ دنیاوی ہار و فتح کا معیار درحقیقت ہار و فتح کے اصل مفہوم کی تشریح نہیں ہی. کربلا میں ابدی فتح انکو ملی جنکے سر نیزوں پہ تھی.یزید جیت کر بھی ہار گیا اور حسین رضی اللہ عنہ ہار کر بھی جیت گئی.انہوں نے کہا حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔

امام عالی مقام کا پیغام پوری انسانیت کیلیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ عالم میں نواسہ رسول کی قربانی اور صبر کی مثال نہیں ملتی۔ انہو ں نے کہاکہ ملکی موجودہ حالات میں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہیکیونکہ ہمیں مساوات، برداشت،روادری،قربانی جیسے اوصاف کو فروغ دینا ہو گا جب ہی ملک میں لسانیت اور اختلافات کا خاتمے کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں