ڈرائیورز پر ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی جز ہے۔ ملک محمد اختر

لانڈھی سب ڈویژن میں ٹریفک پولیس ، عوام اور ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ رول قابلِ فخر ہے، سب ڈویژن پولیس آفیسر

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) سب ڈویژن پولیس آفیسر ٹریفک لانڈھی ملک محمد اختر نے کہا ہے کہ لانڈھی سب ڈویژن میں عوام ، ٹرانسپورٹرز اور ٹریفک پولیس کا مثالی رول قابلِ فخر ہے ۔ وہ کورنگی نمبر 5چوک پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی نگرانی کے دوران بس اسٹاپ پر گاڑیوں کے انتظار میں کھڑے لوگوں ، مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی پابندی کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی دے رہے تھے ۔

اس موقع پر لوگوں نے ٹریفک پولیس کے فرائض کی انجام دہی کو سراہا اور کہا کہ موسم کی سختی ، گرد و غبار سمیت دیگر مسائل کا مسلسل سامنا کرتے ہوئے بھی ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک کی روانی کی بحال ی کو یقینی بنانے میں قابلِ قدر کردار ادا کرنے پر ٹریفک پولیس قابلِ تحسین اور قابلِ تعریف ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے لوگوں کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا ٹریفک پولیس کیلئے مثبت جذبہ ٹریفک پولیس کے حواصلے کو مزید بلند اورمعیار کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے لانڈھی بابر مارکیٹ ، لانڈھی 89ڈبل روڈ کورنگی اور ابراہیم حیدری ٹریفک سیکشن کی حدود کی شاہراہوں پر ٹریفک پ]ولیس اہلکاروں کے ہمراہ ٹریفک روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے فرائض انجام دیئے۔ اور کہا کہ ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ہمراہ فرائض کی انجام دہی سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ڈی ایس پی ملک محمد اختر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے ڈرائیورزکے خلاف قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں