تیسرا فنانشل ریفارم فار اکنامک ڈیولپمنٹ فورم پیر کو ہو گا
ایشیا کے 30 ممالک سے مالیاتی ماہرین شرکت کرکے اپنے تجربات بیان کریں گے
اتوار 23 ستمبر 2018 19:20
(جاری ہے)
فریڈ کا پہلا اور دوسرا فورم بالترتیب سری لنکا اور ملائیشیا میں منعقد ہو چکے ہیں۔
فریڈ تھری فورم کے سلسلے میں آئی کیپ اور آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیا اور صدر آئی سی ایم اے پاکستان ضیا ء المصطفٰی اعوان نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے اس فورم کی خصوصا پاکستان اور عمومی طور پر جنوبی ایشیا کے حوالے سے اہمیت بیان کی۔ صدر آئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیا نے بتایا کہ اسپیشل یو نائیٹڈ نیشنز سمٹ میں سربراہان مملکت اور حکومتوں کی جانب سے 25 ستمبر 2015 میں 2030 کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ایجنڈا کی منظوری کے بعد ڈیولپمنٹ فنانس کے موضوع پر بحث ایک نئی اہمیت حاصل کر چکی ہے۔ اب یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ ڈیویلپمنٹ فنانس کے لیے دنیا کو اب نئے آرکیٹکچر کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ عالمی سطح پر سوچ، طریقہ کار اور احتساب کے فرسودہ خیالات کو تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ آج کی دنیا میں حکومتیں اپنے ڈویلپمنٹ گولز کو حاصل کرنے کے لیے نجی شعبے کی مدد حاصل کر رہی ہیں۔ ریاض اے رحمان چامڈیا نے بتایا کہ اس سال فریڈ فورم کا تھیم ہے، پرائیویٹ سیکٹر فنانس اینڈ سالوشنزمیں توسیع اور اکاؤنٹنسی شعبے کا کردار۔اس سال کا فریڈ تھری فورم گزشتہ دو ایونٹس کا تسلسل ہے جن میں پبلک فنانشل مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا جو غیر قانونی فنانشل فلو میں کمی اور مقامی و غیر ملکی سرمایے کو فائدہ مند سرمایہ کاری میں بدلنے کے لیے درکار سازگار ماحول بنانے کے لیے بنیادی ستون ہے۔ صدر آئی کیپ نے کہا کہ فریڈ فورم ڈیولپمنٹ کے لیے درکار فنانس اور سالوشنز میں نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی طلب کے مقابلے میں اکاؤنٹنسی شعبے کی کارکردگی اور کردار کا جائزہ لے گا۔ فورم میں پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹس، پبلک سیکٹر انسٹی ٹیوشنز اور ریجنل ترجیحات کے ذریعے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے موضوعات پر چار سیشنز منعقد ہوں گے۔ صدر آئی سی ایم اے پاکستان ضیا المصطفٰی اعوان نے بتایا کہ فورم میں شرکت کرنے والے عالمی ماہرین میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر گورننس گلوبل پریکٹس جیمز اے برمبی James A. Brumby، ڈائریکٹر کیپٹل مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر ساؤ ڈٹ خوا Cao Dat Khoa، نائب صدر سافا ڈاکٹر پی وی ایس جگن موہن راؤ، آسیان منیجر آئی آئی آر سی و پارٹنر ، آڈٹ اینڈ اشورنس ، بی ڈی او کوالالمپور فرنسس سرل Francis Cyril اور پارٹنر ای اینڈ وائے، سری لنکا منیل جیا سنگھ Manil Jayasinghe بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر سافا ڈاکٹر سوود کمار کرن Suvod Kumar Karn فریڈ کے کردار کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے کہ کس طرح یہ فورم مزید ترقی کے لیے اس میں شریک ممالک کی معاشی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فورم سرکاری اور نجی شعبے کے پروفیشنلز کے لیے اپنے تجربات بیان کرنے اور سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم