کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:40

کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) شہر قائد میں جمعہ کو سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں شہر کا رخ کررہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب صرف9فیصد ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں