ہم بلدیاتی اداروں کو زیادہ اختیارات دینا چاہتے ہیں لیکن جب ایم کیو ایم کا ناظم تھا اور اختیارات بھی تھے تو چائنا کٹنگ بھی ہوئی اور قبضے بھی، ناصر شاہ

پیر 12 نومبر 2018 14:02

ہم بلدیاتی اداروں کو زیادہ اختیارات دینا چاہتے ہیں لیکن جب ایم کیو ایم کا ناظم تھا اور اختیارات بھی تھے تو چائنا کٹنگ بھی ہوئی اور قبضے بھی، ناصر شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سندھ کے صوبائی وزیراورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم بلدیاتی اداروں کو زیادہ اختیارات دینا چاہتے ہیں لیکن جب کراچی میں ایم کیو ایم کے ناظم تھے جن کے پاس اختیارات تھے تو اس دور میں چائنا کٹنگ بھی ہوئی اور قبضے بھی ہوئے،سندھ کے عوام نے ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ دیئے ہیں جو ہماری پرفارمنس کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا ہے، اگر پہلے سے موازنہ کیا جائے تو بہت بہتری ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ لاہور شہر میں پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لگتا ہے اس لیے وہاں بہت ترقی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بلدیات کا نیا قانون آئے گا جس میں بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں