جامعہ کراچی میں داخلے کے لئے طلباء داخلہ فارم 27 نومبر تک آن لائن جمع کرا سکتے ہیں،ڈائریکٹر ایڈمیشنز

اتوار نومبر 22:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفسیر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا ہے کہ بیچلرز اور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2019ء میں خواہشمند طلبہ 27 نومبر 2018ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیچلرز پروگرام میں ایکچوریل سائنس اینڈ رسک مینجمنٹ، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، عربی، بنگالی، بائیوکیمسٹری، باٹنی، کیمسٹری، کرمنالوجی، اکنامکس، فائینینشل میتھمیٹکس، جنرل ہسٹری، جغرافیہ، جیولوجی، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، اسلامک ہسٹری، اسلامک لرننگ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، میرین سائنس، میتھمیٹکس، مائیکرو بائیولوجی، پرشین، فلاسفی، فزکس، فزیالوجی، پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، قرآن وسنہ، اسکول آف لائ(بی اے ایل ایل بی پانچ سالہ)، سندھی، سوشل ورک، سوشیالوجی، اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسٹیٹسٹکس، اُردو، اصول الدین، ویمن اسٹڈیز اور زولوجی میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے جبکہ ماسٹرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، اپلائیڈ فزکس، عربی، بنگالی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، کرمنالوجی، اکنامکس، اکنامک اینڈ فنانس (ایم ای ایف)، جنرل ہسٹری، جینیٹکس، جغرافیہ، جیولوجی، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، انڈسٹریل اینڈ بزنس میتھمیٹکس، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، اسلامک ہسٹری، اسلامک لرننگ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، میرین سائنس، میتھمیٹکس، مائیکروبائیولوجی، پاکستان اسٹڈیز، پرشین، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، فارماکو لوجی (ایم ایس)، فلاسفی، فزکس، فزیالوجی، پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، پبلک پالیسی، قرآن وسنہ، اسکول آف لاء (ایل ایل بی تین سالہ)، سندھی، سوشل ورک، سوشیالوجی، اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسپیشل ایجوکیشن، اسٹیٹسٹکس، اُردو، اُردو (ایم اے اِن اقبالیات)، اصول الدین، ویمن اسٹڈیز اور زولوجی میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گریس/ کنڈونیشن مارکس یا ڈویژن کے حامل طلبہ کے داخلے زیر غور نہیں لائے جائیں گی)۔ ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یا جامعات کے مقابلے میں دیئے جانے والے سرٹیفیکٹ/ ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلینس کمیٹی یا IBCC کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ داخلہ فہرست جاری ہونے سے تین دن قبل تک لازمی جمع کرانا ہوگا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments