سندھ ہائیکورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ اور دکانوں کی دستاویزات طلب کرلیں

منگل 20 نومبر 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ اور دکانوں کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایمپریس مارکیٹ کی دکانیں مسمار کرنے کے خلاف دکانداروں کی درخواستوں پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ہمیں کئی دہائیوں سے یہ دکانیں الاٹ کی گئی تھیں، کے ایم سی نے ہمیں دکانیں لیز پر دی تھیں لہذا ہماری دکانوں کا شمار تجاوزات میں نہیں ہوتا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ دکانیں غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی تھیں اس لیے مسمار کی گئیں، عدالت نے دکانداروں کا موقف سننے کے بعد درخواست گزاروں سے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ اور دکانوں کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں