کراچی پولیس نی12ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

ْ چار ہزار سے زائدپولیس کے افسران اور اہلکار جلوس کے اندر اور باہر اپنے فرائض انجام دینگے

منگل 20 نومبر 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) کراچی پولیس نی12ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق چار ہزار سے زائدپولیس کے افسران اور اہلکار جلوس کے اندر اور باہر اپنے فرائض انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کنٹرول رومز کیذریعے کی جائے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فور سبھی موجود رہے گی۔مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کے ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ایم اے جناح روڈ کو مکمل طور پر بند رکھا جائیگا ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں