انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ، گورنر سندھ

انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے قواتین پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بیان

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے . انسانی حقوق کے تحفظ سے ہی ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہی. موجودہ حکومت محنت کشوں, تاجروں, بچوں, خواتین اور اقلیتوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہی.

دس دسمبر انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں, خواتین اور بچوں کو تحفظ, معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے تمام سیاسی, سماجی اور مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی آرگنائزیشن کو انسانیت کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے حقیقی معنوں میں تجدید عہد کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ بچے اور خواتین معاشرے کے کمزور طبقات ہیں۔ بچوں اور خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے معاشرے کی پیشانی پر سیاہ داغ ہیں.

یہ وقت کی ضرورت ہے کہ سول سوسائٹی تنظیمیں مثبت اور حقیقت پسندانہ سوچ کے ساتھ بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ جبری مشقت اور نجی شعبے میں امتیازی پالیسی سے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں محنت کشوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ وقت پر ادا کیا جائے اور انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں.

انہوں نے کہا کہ کہ مساوی حقوق اور بنیادی آزادی تمام انسانوں کا پیدائشی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے والے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزا ئی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور انسانی حقوق کی پامالی کے متاثرین کو انصاف دلانے میں ان کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ معاشرے میں انسانی اقدار کو یقینی بنایا جا سکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں