کراچی میں خشک میوہ جات کے نرخوں میں اضافہ ،عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے

انجیرکی فی کلوگرام قیمت 1200روپے، بادام1800، پستہ ، کاجو2000 اور چلغوزہ 6000 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 15:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) کراچی میںخشک میوہ جات کے نرخوں میں اضافہ ہونے سے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے،چلغوزہ کی فی کلوگرام قیمت6000 روپے اوراخروٹ کی2200 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

سر دیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے، رواں سیزن میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو نے سے اخروٹ، بادام اور دیگر خشک میوہ جات کی مانگ بڑھی تو ان کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر نے لگے ہیں ۔

انجیرکی فی کلوگرام قیمت 1200روپے، بادام1800،پستہ ، کاجو2000 اور چلغوزہ 6000 روپے فی کلوگرام کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اس ضمن میںدکانداروں نے بتایاکہ قیمت میں اتنا فرق نہیں آیا بلکہ معیار کے حساب سے نرخ رکھے گئے ہیں اور جو اشیاء ڈالر میں خریدی جاتی ہیں ان کا ریٹ اوپر ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں