نیب کے تفتیشی افسران تفتیش کے اہل ہی نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
نیب والے دو دو سال انکوائریاں کرتے ہیں نتیجہ زیرو ہوتا ہے، ڈی جی نیب خود پیش ہوکر وضاحت کریں، تاخیر کیوں ہورہی ہے،جسٹس احمد علی ایم شیخ
جمعرات 17 جنوری 2019 18:09
(جاری ہے)
دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نیب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ کے ہر شہر کے حالات خراب ہیں، گلی اور سڑکوں کی بری حالت ہے، گٹر ابل رہے ہیں جبکہ پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں کا کام چل رہا ہے نیب کا بھی کام چل رہا ہے، نیب والے دفتروں میں بیٹھ پر کام کرتے ہیں، جائے وقوعہ پر جاتے ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کے تفتیشی افسران تفتیش کے اہل ہی نہیں، اور ساتھ ہی عدالت میں موجود نیب کے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ابھی کیس میمو بنا دیں، کچھ آتا بھی ہے آپ کو یا نہیں، یہ سارا کام کس سے کراتے ہیں ۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری جاری ہے، جس میں مزید دستاویزات اکھٹا کیے جارہے ہیں، ضیا الحسن لنجار کا ڈیفنس کراچی میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگایا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ضیاء لنجار کا فرنٹ مین کون ہے اس کو کیوں نہیں پکڑا، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ضیاء لنجار کا فرنٹ میں خان بہادر ہے، اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فرنٹ مین اور ضیاء لنجار کے کیس کو منسلک کیا جائے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مزید وقت مانگنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مزید مہلت دی جائے تاکہ ملزم کیخلاف دستاویزات اکھٹا کرلیں۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کے معاملے پر ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن والے سے 5 ہزار روپے رضا کارانہ واپس لے لیے، کیا 5 ہزار روپے بھی کوئی رقم ہوتی ہی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سب سے زیادہ گڑبڑ نیب سکھر میں ہے، برسوں انکوائریاں چلتی ہیں، کئی تفتیشی افسر تبدیل ہوتے ہیں، نتائج کچھ بھی نہیں۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے نیب سکھر میں زیر التوا انکوائریز کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں میں کرپشن کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرکے 5 مارچ کو رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے آبائی علاقے میں کرپشن کے معاملے پر نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔جس پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کے علاقے گڑھی یاسین کے ترقیاتی منصوبوں کے مختص رقم کرپشن کی نظر ہوگئی، 32 ٹھیکیداروں اور 17 سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت