بھارتی ہیکرز کا محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ نے کام کرنا بند کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 جنوری 2019 23:36

بھارتی ہیکرز کا محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) بھارتی ہیکرز کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ نے کام کرنا بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس مرتبہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حملےکے بعد محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں