مارٹا وومن فٹ بال کلب کے بانی و صدر رئیس خان کی پی ایف ایف کے صدر اشفاق حسین شاہ سے ملاقات

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) مارٹا وومن فٹ بال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ سے شہر قائد کے دورے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر رئیس خان نے اشفاق حسین شاہ کو کلب کے بارے میں بتایا کہ کراچی میں خواتین فٹ بال کی صورتحال کے باعث 10 سال قبل مارٹا وومن فٹ بال کلب کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت گراس روٹ لیول پر خواتین فٹ بال کھلاڑیوں کی ممتاز کوچز کے ذریعے تربیت کی جاتی ہے۔

فٹ بالرز میں مقابلے کے رجحان اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ٹورنامنٹس کا بھی تسلسل جاری ہے جبکہ لیکچرز اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ مارٹا وومن فٹ بال کلب کی خواتین فٹ بال کے فروغ کیلئے کاوش قابل ستائش ہے، پی ایف ایف کے تحت بوائز کے ساتھ خواتین فٹ بال کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے، کراچی سمیت ملک بھر میں فٹ بال کے ایونٹس کو وسعت دی جائے گی۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود وومن فٹ بال کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں، جلد ہی ایک میگا فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کراچی سمیت مختلف شہروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں