کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر پر عارف حبیب سے اظہار تشکر

منگل 22 جنوری 2019 19:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے نیا ناظم آباد کے سی ای او عارف حبیب سے نیا ناظم آباد میں بے مثال باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر پر ایسوسی ایشن کی جانب سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے نیا ناظم آباد اسپورٹس کمیٹی کے رکن انٹر نیشنل فٹ بال کوچ ناصر اسماعیل سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا ناظم آباد کی جانب سے نو تعمیر خوبصورت باسکٹ بال کورٹ پر باسکٹ بال کھیل کی سرگرمیوں کا جلد ازجلد آغاز کیا جائے جسے ناصر اسماعیل نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ نیاناظم آباد باسکٹ بال کورٹ پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن باسکٹ بال کھیل کے لئے اپنا جو بھی کردارف ادا کرے گی نیا ناظم آباد انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا ناظم آباد باسکٹ بال کورٹ کا پروقار تقریب میں باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔ نیا ناظم آباد ٹرسٹ کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر صمد حبیب باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کرینگے۔ اس موقع پر کورٹ پر یوم یکجہتی کشمیر فیسٹیول میچ بھی کھیلا جائیگا جس میں کراچی کے نامور باسکٹ بال پلیئر سمیت انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر بھی جلوہ گر ہونگے۔

افتتاحی تقریب میں نیا ناظم آباد کے روح رواں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عارف حبیب ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم ،اولمپئن اصلاح الدین ،کراچی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد سلیم خمیسانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،نیشنل بنک اسپورٹس کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان اور دیگر شرکت کرینگے۔ تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نیا ناظم آباد کے روح رواں عارف حبیب کو یوم یکجہتی کشمیر اسپورٹس ایوارڈ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں