کراچی پھر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کی طرف جا رہا ہے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

کراچی پھر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کی طرف جا رہا ہے، خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر اسی کربناک ماضی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جہاں سے ہم چلے تھے، کراچی ایک بار پھر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور خوف و ہراس کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی،انہوں نے یہ باتیں انصاف ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایک عام شہری کراچی جیسے شہر میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے،شہریوں سے ہٹ کر یہاں حکومتی اہلکاروں اور سیاسی رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،سیاسی کارکنان اور عہدیداران بھی کراچی میں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تحریک انصاف سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت کراچی میں محفوظ نہیں،صوبے کا کوئی شہر ایسا نہیں جہاں قتل و غارت نہ ہو رہی ہو،علی رضا عابدی کے قتل کے بعد شہر کے حالات بہت زیادہ خراب ہوئے،ارشاد رانجھانی اور لاڑکانہ کے واقعات پر ہمیں بہت تحفظات ہیں،سندھ کے حالات کو قابو میں کرنا سندھ حکومت کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں