کراچی ،قرآن و سنت کی دعوت کو عام اور اصلاح معاشرہ کیلئے مدرسین کی تیاری ہمارا اصل کام ہے،حافظ ساجد انور

اتوار 17 فروری 2019 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ ساجد انور نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی دعوت کو عام اور اصلاح معاشرہ کیلئے مدرسین کی تیاری ہمارا اصل کام ہے، تمام اضلاع میں شعبہ فہم دین کا نظم اور ضلعی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ماہ اپریل میں کراچی و سکھر میں مدرسین کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہو ںگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت شعبہ فہم دین کی صوبائی کونسل سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی، صوبائی نائب امیر و نگراں شعبہ فہم دین حافظ نصر اللہ عزیز نے بھی خطاب کیا جبکہ سندھ بھر سے کونسل کے ممبران مدرسین شریک تھے۔ حافظ ساجد انور نے مزید کہا کہ اصلاح معاشرہ اور لوگوں کے عقائد کی درستگی کیلئے منبر و محراب کے ساتھ مدرسین کی تیاری بہت اہمیت کے حامل کا کام ہے۔

(جاری ہے)

اصلاح معاشرہ اور لوگوں کے عقائد کی درستگی کے ساتھ ان کو اپنے رب سے جوڑنا یہ دعوت دین کا اہم کام ہے۔ انہوں نے ذمہ دارن پر زور دیا کہ وہ عوام تک دین کا فہم اور کامل تصور پہنچانے کیلئے دعوت الی اللہ مہم کو مؤثر ذریعہ بنائیں۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ مہنگائی و کرپشن سے لیکر قدرتی آفات کی وجہ سودی معیشت اور اللہ کے دین سے دوری ہے، اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے میں ہی پوری انسانیت کی کامیابی ہے۔

مدرسین دعوت دین کے داعی اور اللہ کے سپاہی ہیں۔ دعوت کے ابلاغ، نیکی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کیلئے مدرسین کی تیاری دعوت دین کا کام ہے۔ تمام ازم اور نعرے جھوٹے اور ماکام ثابت ہوئے اسلام کا قرآن و سنت کا نظام ہی دنیا کو امت اور پوری انسانیت کو سکھ و چین دے سکتا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں