حج کے نام پر فراڈ کا معاملہ، گرفتار ملزم ناصر عباس نے متاثرین کو 1 کروڑ 93 لاکھ روپے واپس کرنے کی پیشکش کردی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں حج کے نام پر فراڈ کا معاملہ، گرفتار ملزم ناصر عباس نے متاثرین کو 1 کروڑ 93 لاکھ روپے واپس کرنے کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ بقیہ رقم عدالت کے حتمی حکم نامے کے بعد واپس کریں گے،عدالت نے تفتیشی کو متاثرین کی فہرست اور مجموعی رقم سے متعلق رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ مختلف ٹریول ایجنٹس نے کروڑوں روپے وصول کئے لیکن حج پر نہیں بھیجا،ملزمان نے کروڑوں روپے لوگوں سے بٹورے اور حج پر نہیں بھجوایا، عدالت نے مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں