اصغر خان کیس کے اہم کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

یونس حبیب نے نواز شریف سمیت دیگر سیاستداںوں کو رقم دینے کا اعتراف کیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اپریل 2019 12:50

اصغر خان کیس کے اہم کردار یونس حبیب انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 اپریل2019ء) اصغر خان کیس کے اہم کردار یونس حبیب انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یونس حبیب کافی عرسے سے علیل تھے اور آج صبح انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات نے یونس حبیب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یونس حبیب کی نماز جنازہ کے وقت سے متعلق تا حال نہیں بتایا گیا۔واضح رہے یونس حبیب اصغر خان کیس کے اہم کردار تھے۔یونس حبیب نے نواز شریف سمیت دیگر سیاستداںوں کو رقم دینے کا اعتراف کیا تھا۔یونس حبیب میزان بینک کے سربراہ اور نیشنل بینک کے صدر بھی رہے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں