وزیراعلیٰ سندھ کی سینئر صحافی وکیل رائو سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 25 اپریل 2019 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سینئر صحافی وکیل رائو سے انکی والدہ کے انتقال پر سندھ اسمبلی میں مشیر قانون ، اطلاعات و اینٹی کرپشن کے دفتر جاکر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائیز و پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ، مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب، رکن سندھ اسمبلی گہنور خان اسران سینئر صحافی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مراد علی شاہ نے وکیل را کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں