اپوزیشن والے کتنی بھی افطار ساتھ کرلیں حکومت کو نہیں گراسکتے،وفاقی وزیربحری امور

موجودہ خراب معیشت ہمیں ورثے میں ملی ہے ،وزیر اعظم نے حلف اٹھانے سے پہلے قوم کو بتادیا تھا کہ مشکل وقت آئے گا،علی زیدی

ہفتہ 18 مئی 2019 22:10

اپوزیشن والے کتنی بھی افطار ساتھ کرلیں حکومت کو نہیں گراسکتے،وفاقی وزیربحری امور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے کتنی بھی افطار ساتھ کرلیں حکومت کو نہیں گراسکتے،موجودہ خراب معیشت ہمیں ورثے میں ملی ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھانے سے پہلے قوم کو بتادیا تھا کہ مشکل وقت آئے گا، قوم صبر کرے اچھا وقت بھی ضرور آئے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلستان جوہر کے علاقے میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھون نے کہا کہ ماضی میں سبسٹڈیوں پر اربوں ڈالرز کے قرضے لئے گئے ہم کینسر کا علاج ڈسپرین سے نہیں کریں گے۔قوم صبر کرے اچھا وقت ضرور آئے گامیں اتنا کام کرتا ہوں کہ مجھے سونے کا وقت بھی نہیں ملتامیرے محکمے کے لوگ ناراض ہوتے ہیں لیکن ہر جگہ صفائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دوسروں کی طرح شوگر ملیں نہیں بنائیں، میری تنخواہ 260000اور وزیر اعظم کی 170000ہے۔

ہم نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں،علی زیدی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیر اعظم نہیں 96بلین ڈالرز کا بیرونی قرضہ تھا۔یہ قرضہ ہم نے نہیں سابقہ حکومتوں نے لیا تھا سابقہ حکومت میں 1300ارب روپے کی مہنگی بجلی خریدی گئی،انھوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے اتحادی ہیںبابر غوری کے نہیں وہ لندن والے ہیں،بلاول بھٹو ، مریم نواز افطاری کر رہے ہیں ان کے ساتھ فضل الرحمان بھی ہوں گے کتنی بھی افطاری ساتھ کرلیں کچھ نہیں ہونا یہ حکومت کو نہیں گراسکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں نے ڈالرز پھینکنا شروع کردیئے تھے ہمارے لوگ ڈالر مارکیٹ سے غائب کر رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں