جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سندھ بنک کے سابق سربراہ ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گئے
ندیم الطاف نے اومنی گروپ کی جعلی کمپنیوں کو 1 ارب روپے قرض دیکر خورد برد کرنے کا اعتراف کرلیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 11 ستمبر 2019 13:01
(جاری ہے)
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نقاط پرعمل کر لیا گیا ہے، ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ، ملزم کو چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں، ندیم الطاف اب ہمارہ گواہ بن گیا ہے۔
لہٰذا ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں، ملزمان پر اومنی گروپ کی فرنٹ کمپنیوں کو غیر قانونی قرض دینے کا الزام عائد ہے۔ احتساب عدالت نے ندیم الطاف کو رہا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور کیس میں نامزد کی جانے والی دیگر اہم شخصیات کے خلاف دبئی کا ایک شہری ناصر عبد اللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔ ناصر عبداللہ لوتھا نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کروا دیا تھا۔ ناصر عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے مل کر کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا تھا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ ناصرعبداللہ لوتھا نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرویا۔ ان کا بیان یڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نے بطور مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کیا۔ ناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ہیں۔ یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف آئی اے) نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سُراغ لگا لیا ہے جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید، سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت متعدد افراد گرفتار ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
&ذیبول کے شعبہ قانون نے پی ایچ ڈی کرنے والے چار اسکالرز کو ڈگری جاری کرنی کی منظوری دیدی
کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہریوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جائزہ اجلاس، مختلف اقدامات پر غور
وزیراعلیٰ سندھ سے پی اے ایل ای ایس نیوریارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 22 رکنی وفد کی ملاقات
سیدہ شہلا رضا بطور صدر پی ایچ ایف اپنے منصب پر فائز ہیں، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
شہریوں کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والا ڈکیت دوران علاج سول اسپتال میں دم توڑگیا
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک،ایک شدید زخمی
محمد حسین محنتی کی ترکی میں رفع پارٹی کے مرکزی رہنمامصطفی دوگان سے ملاقات
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف صحافی سید حیدر تقی کی یاد میں ایک شام کا انعقاد
وزیر اعلیٰ سندھ جامعہ کراچی کے لیے 2ارب روپے کی اضافی گرانٹ فوری جاری کریں ، جماعت اسلامی کا مطالبہ
کسانوں کے حق میں جماعت اسلامی کے دوسرے دن بھی سندھ میں احتجاجی مظاہرے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن، وزیرداخلہ نے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور