بلدیہ کورنگی کا ملیر ماڈل زون کو ضلع کورنگی کا ماڈل علاقہ بنانے کا عزم

اتوار 15 ستمبر 2019 18:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا ایم پی اے حمید الظفر اور سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی جنید خان کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میں کچرے کے ڈھیروں کے بروقت خاتمے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو مستقل بنیاد پر یقینی بنانے کیلئے ملیر ماڈل زون سے کچروں کو اُٹھا کر فوری ٹھکانے لگانے کے لئے ملیر ماڈل زون میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ملیر ماڈل زون کو ضلع کورنگی کا ماڈل علاقہ بنایا جائیگا۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی محددووسائل کے باوجود علاقائی ترقی اور عوامی خدمت میں سچے جذبے کے ساتھ جدو جہد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مونسپل سروسز کی انجام دہی میں درپیش مالی مشکلات کی وجہ سے صفائی وستھرائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے صفائی وستھرائی کے حوالے سے مشینری کی کمی کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ کو کئی بار تحریری طور پر آگاہ کرچکے ہیں اگر بلدیہ کورنگی کو متعلقہ دستیاب مشنریز فراہم کردی جائے تو ہم ضلعی حدود سے کچرے کے ڈھیروں کو بروقت اور با آسانی خاتمہ کرسکتے ہیں۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے کہا کہ شاہ فیصل،ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میںسیوریج کے ناقص نظام کے باعث جہاں عوام کو تکالیف سے گزرنا پڑ رہا ہے وہیں ہمارے انفرا اسٹرکچر تباہ ہورہے ہیں اور بلدیہ کورنگی کو صحت مند ماحول کے قیام اور بلدیاتی امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چیئرمین سید نیئر رضا نے وزیر اعلیٰ سندھ او روزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کورنگی میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کو مشنریز کی فراہمی یقینی بنایا جائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ضلع کورنگی کی حدود میں ناقص نکاسی آب کے نظام کو درست بنانے کے فوری احکامات دیں تاکہ طویل عرصے سے سیوریج کے مسائل سے تنگ عوام کو سکون حاصل ہوسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں