سید مراد علی شاہ نے کراچی میں متعین چین کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل وانگ یو Wang Yu سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات

ین کی حکومت کا پاکستان کے کشمیر کے حوالے سے مؤقف کی حمایت کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں متعین چین کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل وانگ یو Wang Yu سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے انھوں نے چین کی حکومت کا پاکستان کے کشمیر کے حوالے سے مؤقف کی حمایت کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک قابل اعتماد دوست ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے پاکستان کے کشمیر پر مؤقف کی اقوام متحدہ میں بھی تعاون کیا ہے اور انڈیا کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ہم پاکستان کے لوگ بالخصوص سندھ کے چین کی حکومت کے بہت ہی ضرورت بھرپور تعاون کرنے پر شکرگذار ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ چین کی حکومت ، انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر کے الحاق کے خلاف تعاون کرے گی اور انھوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیر کے لوگوں کا آزادی کا خواب سچا ثابت ہوگا۔ چین کے سفارتکار نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا برادر ملک تصور کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ اسکی خارجہ تعلقات ، ترقیاتی اور انسانی ترقی کے حوالے سے اسکے ہر اقدام میں اسکے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چین کے قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ انکی حکومت کے ساتھ کراچی سرکیولر ریلوے کی بحالی میں تعاون کرے۔ اس منصوبے کی سی پیک سے متعلقہ جے سی سی کے اجلاس میں منظوری دی جاچکی ہے مگر بعد میں اس منصوبے کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ میں چاہتا ہوں کہ ا?پ اپنی حکومت کے ساتھ کے چ*سی آر کی تعمیر کے حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بات کریں۔

اس پر چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی بحالی کے لیے جو ہوسکا ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل کی سندھ میں سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کا ہر ایک پہلو کے حوالے سے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کو تحائف پیش کیے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں