پاکستان کے 90 فیصد مسائل کا حل اٹھارویں ترمیم میں ترمیم سے مشروط ہے، سید مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی قانون دانوں کی مشاورت سے آئینی ترمیم تیار کر رہی ہے، جس کے بعد تمام جماعتوں سے رابطہ بھی کیا جائے گا، چیئرمین پی ایس پی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:10

پاکستان کے 90 فیصد مسائل کا حل اٹھارویں ترمیم میں ترمیم سے مشروط ہے، سید مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 90 فیصد مسائل کا حل اٹھارویں ترمیم میں ترمیم سے مشروط ہے۔ جس طرح آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پورا چیپٹر موجود ہے بلدیاتی حکومتوں کا بھی ہونا چاہیے اور اس کے لیے پاک سرزمین پارٹی قانون دانوں کی مشاورت سے آئینی ترمیم تیار کر رہی ہے، جس کے بعد تمام جماعتوں سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں کامیاب جنرل ورکرز کنونشن کے بعد پارٹی ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی مسائل کا واحد حل ہے، عوام کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کو پرونشل فنانس کمیشن سے مشروط کیا جائے۔ نیز اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیئے جائیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں۔ اس وقت بھی اگر مسائل حل ہو رہے ہوتے اور حالات صحیح سمت کی جانب گامزن ہوتے تو حکومت کی بھرپور حمایت کرتے۔ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، برادریوں اور امیدواروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کریں کیونکہ اب پی ایس پی کے زریعے عوام کے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں