مراد علی شاہ وزیراعظم سے جب ملنا چاہیں، دروازے کھلے ہیں، گورنرسندھ

ضمانت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم سے جہاں ملنا چاہیں گے وزیراعظم ضرورملیں گے، ہماری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں ہے، ہم نے صوبائی حکومت سے ملکر ہی کام کرنا ہے، وزیراعظم کی آمد پر کسی کوئی دعوت نامہ نہیں دیا جاتا۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اکتوبر 2019 16:43

مراد علی شاہ وزیراعظم سے جب ملنا چاہیں، دروازے کھلے ہیں، گورنرسندھ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ وزیراعظم سے جب ملنا چاہیں، دروازے کھلے ہیں، ضمانت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم کوکراچی، اسلام آباد جہاں ملنا چاہیں گے وزیراعظم ضرورملیں گے، ہماری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں ہے، ہم نے صوبائی حکومت سے ملکر ہی کام کرنا ہے، وزیراعظم کی آمد پر کسی کوئی دعوت نامہ نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے آج یہاں گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر خسروبختیار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور عمران خان ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، جب بھی وزیراعظم کراچی آتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ خود وزیراعظم کا استقبال کرنے جائیں۔ کیونکہ وزیراعظم کی آمد پر کسی کوئی دعوت نامہ نہیں دیا جاتا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کا استقبال کرنے خود جانا چاہیے۔

کیونکہ وفاق اور صوبائی حکومت ایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتیں، دونوں کو صوبے کے عوام کیلئے ملکر ہی کام کرنا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خسروبختیار کے فور اور کے ون، کے ٹو، کے ون کے اندر پانی زیادہ لانے کی گنجائش کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کراچی کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ وفاق کراچی میں گرین لائن کیلئے 25 ارب مہیا کیے ہیں، اگلے 7ماہ تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

گرین لائن کے ساتھ ییلولائن اورریڈلائن بھی بنائے گا ۔ریڈ لائن کیلئے عالمی ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک سے 78 ارب روپے کا قرضہ منظور کیا ہے، ییلولائن پر61 ارب ورلڈبینک سے خرچ ہوں گے۔کراچی گلوبل سٹی کا ایک پراجیکٹ 34 ارب ہے، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ پیسے لوکل گورنمنٹ اور سٹی گورنمنٹ کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 440 ارب قرضوں کا پروگرام ہے، ہمیں امید ہے کہ سندھ حکومت ان پروگراموں کو وقت پر مکمل کرے گی۔ وفاقی حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ علاوہ ازیں سی پیک کے اندر کراچی سرکلرریلوے ،یہ 2ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، 6 نومبر کو سی پیک وفد کی میٹنگ ہے، ہم ترجیحی پراجیکٹ کو ان کے ساتھ بات کریں گے ان میں کراچی سرکلرریلوے بھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں