دوست کی محبت میں مبتلا نوجوان نے فیس بُک پہ لائیو ہو کر خود کُشی کر لی
منیر کلوڑ نے مرنے سے پہلے کہا کہ دوستو کبھی عشق مت کرنا، میں عشق میں مجبور ہوں ، مجھے خود کُشی کی ہمت نہیں ہو رہی نوجوان منیر کلوڑ نے اپنے ناراض دوست کو منانے میں ناکامی کے بعد یہ انتہائی اقدام اُٹھایا
محمد عرفان منگل 22 اکتوبر 2019 15:01
(جاری ہے)
منیر خود کشی سے قبل اپنے ناراض دوست کے گاؤں پیر بخش کلوڑ گیا۔
اور پھر فیس بُک پر لائیو ہو کر کہا کہ وہ اپنے ناراض دوست کے گاوٴں میں آئے ہیں اور اپنے دوست کو بلایا ہے، اگر وہ نہیں آیا تو میں خودکشی کرلوں گا۔انہوں نے لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے کہا دوستو کبھی عشق مت کرنا، میں عشق میں مجبور ہوں اور وہ بار بار کہتے رہے کہ انہیں خود کشی کی ہمت نہیں ہو رہی۔منیر نے سندھی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا: ’میں کامران خان لغاری کو بہت مِس کروں گا، کامران میری زندگی کا بہترین حصہ رہا ہے۔ بہرحال اب بہت دیکھ لیا، بہت سوچ لیا۔‘انہوں نے اپنے دوستوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا اگر ان سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو انہیں معاف کردیں، یہ کہتے ہوئے انہون نے ہاتھ میں پکڑے پستول کو سر پر رکھ کر فائر کر دیا۔ اس کے بعد اُس نے اپنے رابطے میں آنے والے لوگوں کو آگاہ کیا کہ وہ دوست کی جانب سے ناراضی ختم نہ کرنے پر موت کو گلے لگانے جا رہا ہے۔ اُس کے جاننے والوں نے اُسے بہتیرا سمجھایا مگر وہ اپنا ارادہ بدلنے کو تیار نہ ہوا۔لوگوں نے اُسے خدا کے واسطے بھی دیئے مگر وہ اپنے ارادے میں اٹل رہا۔ آخر تھوڑی دیر بعد اُس نے کیمرے کے سامنے اپنے ہاتھ میں پستول تھاما اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اپنے سر کی طرف گولی چلا دی۔ لائیو خود کُشی کا یہ منظر سینکڑوں لوگوں نے دیکھا۔ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کا دوست قریبی علاقے جروار کا رہائشی ہے۔ جاں بحق نوجوان کی لاش گھوٹکی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔جسے پوسٹ مارٹم کے مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔واقعے کی اطلاع پر جروار پولیس نے پستول، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل تحویل میں لیتے ہوئے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردیا۔اس واقعے کی کوریج کرنے والے سندھی اخبار روزنامہ ’کاوش‘ میرپورماتھیلو کے رپورٹر لطیف لغاری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ منیر غیر شادی شدہ تھے۔ ان کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں۔ بتایا جا رہاہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں کسی نے فیس بُک لائیو پر خود کُشی کی۔ذرائع کے مطابق منیر کی اپنے پڑوسی گاوٴں کے ایک نوجوان کامران لغاری سے بہت اچھی دوستی تھی، دونوں شام میں ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے تھے اور ساتھ گھومنے جاتے تھے۔ جب منیر کی لاش ہسپتال میں تھی تو ان کا دوست، جس کی وجہ سے خودکشی کی، وہ بھی آیا اور اس نے بتایا کہ اس کی منیر سے کوئی ناراضگی نہیں تھی، مگر ابھی تک اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ