آئی جی سندھ نے شکارپور میں چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس آفیسر کے زخمی ہونے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 21 نومبر 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) شکار پورگڑھی تیغو پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ اور پولیس آفیسر کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے ایس ایس پی شکارپور سے فی الفور تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس آفیسر کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اوراس ضمن میں اسپتال انتظامیہ سے مسلسل روابط کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں