سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا

جمعہ 22 نومبر 2019 17:36

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے چیئرمین اورسیز ہاسنگ سوسائٹی و سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو چیئرمین اورسیز ہاسنگ سوسائٹی و سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ پر نیب نے تشدد تو نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے بتایا کہ نہیں مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ میں نے نیب سے مکمل تعاون کیا جب بھی مجھ بلایا گیا میں پیش ہوا۔ پتہ نہیں مجھے کیوں گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کے مطابق ملزم کو احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم پر بطورسیکرٹری کڈنی ہلز ہاسنگ اسکیم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں