دور جدید کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، میئرکراچی

غفلت سے جاگیں اور اپنے بچوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں، ترقی و خوشحالی کے لئے طبقاتی نظام تعلیم کو خیر باد کہہ کر معاشرے کے ہر فرد کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے تبھی ہم بحیثیت قوم آگے بڑھ سکیں گے، وسیم اختر

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دور جدید کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، یہی وقت ہے کہ ہم خواب غفلت سے جاگیں اور اپنے بچوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں، ترقی و خوشحالی کے لئے طبقاتی نظام تعلیم کو خیر باد کہہ کر معاشرے کے ہر فرد کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے تبھی ہم بحیثیت قوم آگے بڑھ سکیں گے، نجی شعبے کی فروغ تعلیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ بچے ان سے مستفید ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکیڈمس انٹرنیشنل اسکول گلستان جوہر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسکول کے پرنسپل اور انتظامیہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، قبل ازیں میئرکراچی نے تختی کی نقاب کشائی کر کے اسکول کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں میں طالب علموں کو فراہم کی گئیں سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے اکیڈمس اسکول کی انتظامیہ کی طرف سے اس تعلیمی ادارے میں بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کے لوگوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم ہوں گی، انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد اپنی نئی نسل کی بھلائی اور بہتری ہونا چاہیے، تعلیم ہر ایک کے لیے ہو، اگر اس کا عزم کر کے چلیں تو ترقی و خوشحالی کی راہ زیادہ دور نہیں.انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی جانب سے شہر میں برانچوں کا قیام خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

میں مئیر کراچی کی حیثیت سے ایسے اداروں کی انتظامیہ کو خوش آمدید کہوں گا جو بھی تعلیم کے فروغ کے لئے شہر میں کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا شہر ہے اور دنیا کے ساتھ مربوط بھی اس میں بڑے اداروں کے لئے کام کرنے کی بہت گنجائش ہے جب کہ حکومت کی پالیسی بھی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کی ہے کہ جو کوئی بھی یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہے اس کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی اداروں کے قیام کے لئے حکومت اور خصوصا بلدیہ عظمی کراچی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں