سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی،

انجائنا کی تکلیف کی وجہ سے انہیں اینجیوگرافی تجویز

جمعرات 23 جنوری 2020 12:57

سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ میں انجائنا کی تکلیف کی وجہ سے انہیں اینجیوگرافی تجویزکی گئی ہے۔آصف علی زرداری کو 14 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو 14 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیاگیا جس کے بعد تھیلیم اسکین اور ایکو 26 دسمبر کو کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجائنا کی تکلیف کی وجہ سے سابق صدر کو اینجیوگرافی تجویز کی گئی ہے، ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو ایم آر آئی بھی تجویز کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی صحت میں بہتری کاعمل سست ہے جبکہ خون میں شوگرکی مقدار بھی قابو میں نہیں آرہی، ڈاکٹرز نے رپورٹ کی روشنی میں سابق صدر کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں