پراسرار گیس دیگر علاقوں تک پھیلنا شروع، وزیراعظم کو گہری تشویش

گیس سے متاثر ہوکر مزید 86لوگوں کو اسپتال میں داخل کریاگیا، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد500سے تجاوز کرگئی گیس سے متاثر تقریبا 500 کے قریب افراد اسپتال لائے گئے جبکہ جیکسن کیماڑی سے جو لوگ لائے گئے تھے ان میں بچے بھی شامل تھے، ڈاکٹرسیمی جمالی

منگل 18 فروری 2020 15:17

پراسرار گیس دیگر علاقوں تک پھیلنا شروع، وزیراعظم کو گہری تشویش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) کیماڑی میں پھیلنے والی پرسرار گیس شہر قائد کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے زہریلی گیس سے ہونے والی قیمتی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق پرسرار اور زہریلی گیس کیماڑی سے نکل کر کھارادر اور رنچھوڑ لائن تک پہنچ گئی، گیس سے متاثر ہوکر مزید 86لوگوں کو اسپتال میں داخل کریاگیاہے، پرسرار گیس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد500سے تجاوز گرگئی ہے۔

اسپتالوں میں وقفے وقفے سے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب جناح اسپتا ل کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس ضمن میں بتایاگزشتہ روز گیس سے متاثر تقریبا 500 کے قریب افراد اسپتال لائے گئے جبکہ جیکسن کیماڑی سے جو لوگ لائے گئے تھے ان میں بچے بھی شامل تھے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے کیماڑی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں