کوروناکے مزید3مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ،مرتضی وہاب

کورونا وائرس کو آ ئسولیش میں رہ کر ہی شکست دی جا سکتی ہے ،یہی واحد علاج ہے ، ترجمان سندھ حکومت

بدھ 1 اپریل 2020 16:30

کوروناکے مزید3مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ،مرتضی وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹرمرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغا م میں بتایاکہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن کے بعد کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی صحتیاب ہونے کی تعداد 54 ہوگئی ہے ۔مرتضی وہاب نے کہاکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں نے خود کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو آ ئسولیش میں رہ کر ہی شکست دی جا سکتی ہے اور یہی اس کا واحد علاج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں