کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت کروناوائرس سوشل ڈسٹنس کومدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس

لاک ڈائون کے سبب بے روزگار ہونے والے مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے،کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹنڈوالہ یار زون اور میر پورخاص زون میں موجود ذمہ داران سے ویڈیولنک کر زریعے رابطہ اور گفتگو۔تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کرونا وائرس لاک ڈاون کے سبب ایم کیوایم ٹنڈوالہ یار زون اور میر پور خاص زون میں کی جانے والی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی ٹنڈو الہ یار زون اور میر پور خاص زون کے ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کو مشکل وقت میں بھی کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے اس لیئے کرونا وائرس کی پھیلا کو روکنے کیلئے حق پرست عوام کو میدان میں آنا پڑے گاہمیں ہر حال میں پورے سندھ سمیت کراچی میں بھی اپنا اہم رول ادا کرنا ہوگا اور عوام کا ہر طرح کا خیال رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاایم کیو ایم پاکستان آہستہ آہستہ مشکلات سے باہر آرہی ہے اور چند ماہ بعد ایم کیو ایم پاکستان اپنی پرانی شکل میں واپس آجائے گی اس وقت ہم اپنے قوم اور حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور آپ لوگوں کی بھی بہت بڑی زمہ داری ہوتی ہے کہ عوام میں کرونا وائرس وبا کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں ہم اس وقت اپنے وسائل سے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور ہم سیاست میں انسانی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں اس کا اجر ہمیں اللہ تعالی دیں گے۔

ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ خدمت خلق فانڈیشن کے جہاں جہاں دفاتر ہیں اندرون سندھ میں وہاں پر ہزاروں مستحق خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر غذائی اجناس فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ عمل ہم جاری رکھیں گے ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے مختلف شہروں میں تھیلیسمیا مرض میں مبتلا افراد کیلئے کیمپ بھی لگائے جائینگے۔

ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل اور رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرظفرکمالی نے ٹنڈو الہار زون اور میر پور خاص زون کے ذمہ داران نے کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کو خدمت خلق فانڈیشن کی فلاحی اور امداری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور مرکز سے راشن کی فراہمی پر کنوینر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر انچارج ایس ٹی سی سلیم رزاق اراکین ایس ٹی سی محمد علی شاہ،حق نواز،ڈسٹرکٹ انچارجز و ارکین،حق پرست چئیرمین،وائس چئیرمینز اور کونسلروں نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں