عید کے موقع پر کورونا وباء سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو نہ بھولیں، ناصر حسین شاہ

پیر 25 مئی 2020 20:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس بار عید سادگی سے منائی جارہی ہے، افسوس ناک واقعات اور حساس حالات میں عید کی آمد ہوئی ہے،عید کی خوشیاں شہداء کورونا اور سانحہ ماڈل کالونی شہداء کے نام کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اللہ تعالی اس مبارک موقع پر ملک کو آزمائش کی گھڑی سے نکال دے، اپنی دعائوں میں تمام قربانی دینے والوں کو ضرور یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ عید سوگ کے ماحول میں منائی جارہی ہے، مہلک وباء سے مرنے والوں کے لواحقین کو عید پر نہ بھولیں،سانحہ ماڈل کالونی کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ سماجی فاصلوں کا عید کے موقع پر خیال رکھیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں